میانوال رانجھا میں لائبریری کا قیام!!!!

احساس فاؤنڈیشن میانوال رانجھا نے اپنے قصبہ کے ہائی سکول میں لائبریری کے باقاعدہ قیام و انتظام کے لئے سکول کے اساتذہ کرام کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد منصوبہ کا آغاز کیا ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ کام شروع کروا دیا ہے ۔
انشاللہ میانوال رانجھا کے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں بہت جلد باقاعدہ لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے سکول کے طلبا اور اساتذہ کرام اور گاؤں کے دوسرے طلبا بھی مستفید ہوں گے۔
تمام دوستوں اور بھائیوں سےلائبریری کے باقاعدہ قیام کے لئےتعاون و دعاؤں کی درخواست ہے۔

Leave a Comment