گھنیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے گھنیاں اڈا پر ہیلمٹ ،اوور سپیڈ ،گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کے بارے میں آگاہی مہم

آج گھنیاں ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے گھنیاں اڈا پر ہیلمٹ ،اوور سپیڈ ،گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کے بارے میں آگاہی مہم چلائی گئی ہے جو نوجوان موٹر سائیکلوں پر کالج یا سکول جاتے ہیں ان سے خصوصی درخواست کی کہ وہ ہیلمٹ کا استعمال ہر صورت کریں اور اوور سپیڈ سے گریز کریں ۔ آپ کا بیٹا، بھائی یا دوست جو بھی موٹر سائیکل کا سفر کرتا ہے اگر آپ کو اسکی فکر ہے تو اس سے ہیلمٹ کا استعمال ضرور کروائیں ۔سڑکوں پر بہت زیادہ ٹریفک بڑھ جانے کی وجہ سے حادثات میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے اور سب سے زیادہ حادثے اور اموات موٹر سائیکل سواروں کے ہو رہے ہیں اگر ہیلمٹ کا استعمال کیا جائے تو جان بچنے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں برائے مہربانی اس طرف توجہ دیں ہمیں اپنے گاؤں کے لوگوں اپنے سٹوڈنٹس کی فکر ہے یقینا ان سے پیار سے اس لیے تعاون فرمائیں شکریہ

Leave a Comment