ڈھوک کاسب ویلفیئر نے نقطہء آغاز سے جو پراجیکٹس شروع کئے تھے وہ الحمداللہ باقاعدگی سے جاری

ڈھوک کاسب ویلفیئر نے نقطہء آغاز سے جو پراجیکٹس شروع کئے تھے وہ الحمداللہ باقاعدگی سے جاری ہیں۔
جن کو مستقل مزاجی سے جاری رکھنا ڈھوک کاسب ویلفیئر کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔
صفائی کا کام جو الحمداللہ گراؤنڈ لیول پر جا پہنچا ہے ۔
اسی طرح ڈھوک کاسب ویلفیئر کے زیر اہتمام لگنے والے پانچوں واٹر فلٹریشن پلانٹس کامیابی سے عوام الناس کو بلا تعطل پانی کی فراہمی فراوانی سے کر رہے ہیں ۔جن کی سروسز ،فلٹرز کی تبدیلی اور پانی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے ڈھوک کاسب ویلفیئر کی ٹیکنیکل ٹیم ہمہ تن گوش رہتی ہے۔
جبکہ سٹریٹ لائٹس کا منصوبہ تکمیل کے کو چھو رہا ہے جس کی بدولت ڈھوک کاسب کی گلیوں میں روشنیوں کی بدولت کھیلوں کے میدان سجے نظر آتے ہیں ۔
یہ سب آپ کی بدولت ،
اہلیان ڈھوک کاسب کی بدولت
آئیے ڈھوک کاسب ویلفیئر کا ساتھ دیجئے
ڈھوک کاسب کو رفاحی وسماجی گاؤں کی طرف ایک قدم آگے لے جائیں۔

Leave a Comment