فری آئی کیمپ مرالہ خصوصی تعاون : ہمایوں سکندر وڑائچ

منڈی بہاوالدین کے نواحی قصبے مرالہ کی وہاں اورسیز ہسپتال کے ڈائریکٹر اورسیز مرالہ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی چوہدری ہمایوں سکندر وڑائچ اور چیئرمین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ چوہدری ناصر عباس تارڑ کی کاوشوں سے مرالہ ویلفیئر سوسائٹی اور مرالہ کی اصلاحی کمیٹی کے زیر انتظام دارا شمالی مرالہ میں فری آئی کیمپ لگایا گیا فری آئی کیمپ میں اہلیان مرالہ مکھنانوالی کیرباوا جیسک چورنڈ اور ڈیرہ جات کی عوام نے اپنی آنکھوں کا معائنہ کروایا اور شوگر چک کروائی چک آپ کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل اسٹاف نے مریضوں کو ادویات اور عینکوں کی مفت فراہمی یقینی بنائی جبکہ مرالہ ویلفیئر سوسائٹی اور مرالہ کی اصلاحی کمیٹی نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی اور آنے والے مریضوں نے اپنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری ہمایوں سکندر وڑائچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جہنوں نے مرالہ دارا شمالی میں فری آئی کیمپ لگا کر اہلیان یونین کونسل مرالہ اور گردونواح کے دیہات کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا ہے۔ فری آئی کیمپ کے پیرامیڈیکل سٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جہنوں نے صبح نو بجے سے لے کر رات گئے تک آنکھوں اور شوگر کے مریضوں کا چک اپ کیا اسی طرح مرالہ ویلفیئر سوسائٹی اور مرالہ کی اصلاحی کمیٹی کے ممبران کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جہنوں نے دارا شمالی مرالہ میں فری کیمپ میں آنے والے مریضوں کی بہترین رہنمائی کی اور انہیں پرچیاں کاٹ کر اپنی اپنی باری پر نمبر وائز ڈاکٹرز صاحبان کے پاس چک اپ کے لیے بھیجتے رہے ہیں دارا شمالی مرالہ میں فری آئی کیمپ لگانے پر چوہدری ہمایوں سکندر وڑائچ کو بھر پور والہانہ خراج تحسین پیش کیا گیا چوہدری ہمایوں سکندر وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انشاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجے کی فراہمی یقینی بناتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ چوہدری ناصر عباس تارڑ کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ضلع منڈی بہاوالدین میں بے شمار فلاح و بہبود کے کام کروا کر اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا ہے اور ہر کونسل میں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں اور آخر میں چوہدری ہمایوں سکندر وڑائچ کے ہاں مرالہ ویلفیئر سوسائٹی اور مرالہ کی اصلاحی کمیٹی کے ممبران نے چوہدری ہمایوں سکندر وڑائچ کی ان کاوشوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا

Leave a Comment