اوورسیز ھاسپٹل منڈی بہاؤ الدین کا سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر

ہمیں یقیں ہے کہ ہم ہیں چراغ آخر شب
ہمارے بعد اندھیرا نہیں اجالا ہے …
اوورسیز ھاسپٹل منڈی بہاؤ الدین کا سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر ھسپتال کی پرشکوہ عمارت کے عین سامنے مقامی میرج ہال میں ہوا جس میں ضلع بھر سے درد دل رکھنے والے مخیرحضرات نے شرکت کی، پروگرام میں خصوصی شرکت جناب حنیف عباسی (سابق وفاقی وزیر) اور ممتاز احمد تارڑ صاحب نے کی۔
چئیرمن اوورسیز ھاسپٹل ناصر عباس تارڑ نے ہسپتال کے قیام کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد دیگر بانی ممبران عبد الرؤف گوندل، اعجاز بابر ساہی، ہمایوں سکندر وڑائچ ، عرفان شہزاد تارڑ اور عبدالحلیم قاضی نے اپنی رپورٹس پیش کیں اور مخیر حضرات سے ہسپتال کی ضروریات کے لئے اپیل کی جس پر لوگوں نے فوری طور پر لاکھوں روپے کی معاونت کے اعلانات اور وعدے کئیے ۔
انشاء اللہ 27 رمضان المبارک کے بابرکت دن ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح ہونے جا رہا ہے جو کہ اوورسیز کمیونٹی کا منڈی بہاوالدین کی عوام کے لئے ایک بہت بڑا تحفہ ہو گا۔ آپ بھی اپنا حصہ ڈال کر اپنے بزرگوں اور اولاد کے لئے صدقہ جاریہ کا موجب بن سکتے ہیں ۔
شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

Leave a Comment